4 فروری 2017 - 08:05
آل سعود کے خلاف یمنی فوج کی کامیابی

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سرحدی شہر منبہ کے قریب جیزان میں سعودی عرب کے المقرن فوجی مرکز پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائ‏ع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے المقرن فوجی ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

یمن کے فوجی ذریعے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی اس کارروائی میں سعودی عرب کے اس فوجی مرکز کی نگرانی کرنے والے کئی سعودی فوجی اہلکار ہلاک اور ان کی پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ سعودی عرب کے ہتھیاروں کے گودام کو بھی تباہ اور کچھ ہتھیروں کو مال غنیمت کے طور پر حاصل کر لیا۔

دوسری جانب یمنی فوج نے نہم کے علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کئی سعودی ایجنٹوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

.......

/169